Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہائیکورٹ میں خاص جج بلایا گیا ہے تاکہ عمران خان کا کیس نہ لگنے دیا جائے: علیمہ خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہائیکورٹ میں خاص جج بلایا گیا ہے تاکہ عمران خان کا کیس نہ لگنے دیا جائے: علیمہ خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہائیکورٹ میں ایک خاص جج بلایا گیا ہے، خاص جج اس لیے بلایا گیا کہ بانی کا کیس نہ لگنے دیا جائے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں ایک بار آدھے گھنٹے کیلئے ملاقات ہوتی ہے، بانی سے صرف منگل کے دن ملاقات کی اجازت ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی بالکل صحت مند لگ رہے تھے اور خوش بیٹھے تھے، بانی پی ٹی آئی کو یہ تو نہیں پتہ کہ ہم باہر کتنے پریشان ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کان میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جو بانی کے کان پر گفتگو کرتے ہیں کیا یہ جان کر کررہے ہیں؟ آپ کیا بتانا چاہتے ہیں کہ بانی کو کچھ ہوگیا ہے؟ ہم سب دیکھ رہے ہیں، سارا پاکستان بانی کی حفاظت کرے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ ڈاکٹرز اور ذاتی معالج سے بانی کی ملاقات کئی مہینوں سے نہیں ہوئی، بانی یا اپنی کتابوں کی بات کرتے ہیں یا بچوں سے بات کرانے کا کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو آج بانی نے کہا ہے آپ کو ذمہ داری سونپ رہا ہوں، آج بانی سلمان اکرم راجہ کو ذمہ داری دیں گے۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو القادرٹرسٹ کیس پر 14 سال اور ان کی اہلیہ کو 7سال قید ہے، وکلا نے کہا ہے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ایک ہفتے میں آسکتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *