Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان سے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان سے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے ذریعے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر شیڈول بنانے کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کارروائی شروع کی جائے اور عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *