Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکمران جماعت لبرل پارٹی کے مارک کارنے کینیڈا کے وزیراعظم منتخب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکمران جماعت لبرل پارٹی کے مارک کارنے کینیڈا کے وزیراعظم منتخب

کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی نے مارک کارنے کو نیا رہنما منتخب کر لیا، کارنے جلد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ سنبھالیں گے۔مارک کارنے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کینیڈا کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکی ہمارے وسائل، زمین، پانی اور ہمارا ملک چاہتے ہیں، ٹرمپ کو ان کے عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دے سکتے۔یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا ، انہوں نے اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیتے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *