Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کا عید پر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کا عید پر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ

حکومت نے عید الفطر پر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عید الفطر کیلئے 25 رمضان سے 4 خصوصی ٹرینیں چلائیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر پر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کریں گے، 25 رمضان المبارک سے 4 خصوصی عید ٹرینیں چلارہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی، ریلوے کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید ترقی کرے گی، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کارگو کی طرف آرہے ہیں، کارگو کے نظام کو مزید وسعت دیں گے، کارگو کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کرکے دکھاؤں گا، وزیراعظم بھی وعدہ پورا کررہے ہیں، شرح سود سنگل ڈیجٹ پر آگیا ہے، ترسیلات زر 3 ارب 80 کروڑ سے 18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، ترسیلات زر 33 ارب تک پہنچانا ہے۔حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ریلوے کو صاف ستھرا ادارہ بنادیں گے، ہم کارگو کا ہدف ڈبل کررہے ہیں، ایم ایل ون پر روس، کوریا، یو اے ای کے ساتھ بات چل رہی ہے، ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ ایم ایل ون کس کو دینا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سابق حکومتوں کی نااہلی سے سی پیک کو پیک کردیا گیا، ریلوے کی سیکیورٹی اچھی نہیں ہے، رائے طاہر اچھے پولیس افسر ہیں انہیں ٹاسک دیدیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *