Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نو مئی سمیت4مقدمات کی سماعت، پی ٹی آئی رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نو مئی سمیت4مقدمات کی سماعت، پی ٹی آئی رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ نومئی، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت چار مقدمات کے جیل ٹرائل بارے سماعت کی۔عدالت نے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی، ملزمان پر عسکری ٹاور حملہ،زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی۔ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے 13 مارچ کو ملزمان کے خلاف گواہان کو طلب کر لیا، آئندہ سماعت پر تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ترمیمی فرد جرم عائد ہو گی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، عدالت نے پراسکیوشن کی مقدمات میں فرد جرم میں ترمیم کی درخواست منظور کر رکھی ہے ،پراسکیوشن نے تمام الزامات اور دفعات کے لحاظ سے دوبارہ فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی ہے۔عدالت نے پراسکیوشن کو فرد جرم مین ترمیم کی اجازت دے دی، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر برضمانت ملزمان پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ اور برہان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے، مقدمہ کے برضمانت ملزمان میں صنم۔جاو، عالیہ حمزہ ، طیبہ راجہ، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر شامل ہیں۔واضح رہے پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *