Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
190 ملین پائونڈز سے دانش یونیورسٹی بنائیں گے ، شہباز شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

190 ملین پائونڈز سے دانش یونیورسٹی بنائیں گے ، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دانش اسکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔دانش یونیورسٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کرے گی، یہ ادارہ نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس کو اپلائیڈ سائنسز کی یونیورسٹی بنائیں گے، قوم کے بچے اور بچیوں کو بہترین تعلیم مل سکے گی، پاکستان اور دنیا میں بہترین اساتذہ اور ڈاکٹرز ہیں جن کو یہاں دعوت دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کا تخمینہ 190 ملین پاؤنڈز ہے، 190 ملین پاؤنڈز سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے، چیف جسٹس نے کہا ہے یہ پیسہ حکومت اور عوام کا ہے، حکومت جس طرح چاہے عوامی بہبود کیلئے استعمال کر سکتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *