Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جعفر ایکسپریس حملہ ، بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جعفر ایکسپریس حملہ ، بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں اس وقت تک معطل رہیں گی، جب تک سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس نہ دے دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، حالت معمول پر آنے تک ٹرین سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغما ل بنا لیا تھا تاہم سکیورٹی فورسز نے کلیئر آپریشن کے دوران 155 مسافروں کو بازیاب کراتے ہوئے 27 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *