Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جعفر ایکسپریس حملہ ، بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جعفر ایکسپریس حملہ ، بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہو گئے۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے افسوسناک واقعے پر بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہو گیا ہے ، بھارتی خفیہ ایجنسی کالعدم بی ایل اے کے پیغامات پھیلا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بھی کالعدم بی ایل اے کے پیغامات پھیلا نے میں سرگرم ہیں ، ٹرین پر حملے کی خبر کالعدم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک ہوئی اوربھارتی اکاؤنٹس سے پھیلائی گئی۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی چینلز اے آئی سے بنی پرانی ویڈیوزاور تصاویر کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے ، بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ویڈیو 2022 کی ایک فلم کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *