Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پولن الرجی ، اسلام آباد میں شہتوت کے 10 ہزار درخت کاٹنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پولن الرجی ، اسلام آباد میں شہتوت کے 10 ہزار درخت کاٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت سے جنگلی شہتوت کے تمام درخت کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہتوت کی جگہ ہزاروں دیسی پودے لگائے جائیں گے۔یہ فیصلہ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران کیا گیا، اجلاس میں دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ شہری ہر سال بڑے پیمانے پر پولن الرجی کا شکار ہو رہے ہیں، جنگلی شہتوت کے درخت اسلام آباد میں، خاص طور پر بہار کے موسم میں لوگوں کی بڑی تعداد کو متاثر کرتے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شکر پڑیاں میں 10 ہزار سے زائد شہتوت کے درخت کاٹنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جگہ نئے ہزاروں دیسی درخت لگائے جائیں۔شہتوت کے درختوں سے ہوا میں پھیلنے والے پولن کے ذرات ، شدید قسم کی سانس کی الرجی اور بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ، سی ڈی اے کے اقدام سے عوام کو سانس اور دمے کی بیماریوں سے نجات ملے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *