Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ اہم دورہ کریں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اعلی وفد کے ہمراہ بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق زرائع نے کہا کہ تجارتی ومعاشی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پرمشاورت ہوگی، زرائع کے مطانق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو دورہِ سعودی عرب پر روانہ ہونگے، وزیراعظم کا دورہ تین روزہ ہے، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہمراہ ہونگے۔اس کے علاوہ دیگر اہم وفاقی وزرا اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہونگے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے وزیراعظم کی ملاقات ہوگی، پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پربات چیت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق مختلف شعبون میں سعودی سرمایہ کاری پر مشاورت ہو گی، غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، پاکستانی وفد سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور داخلی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کرے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *