Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہر صورت شکست دیں گے۔قومی سلامتی کمیٹی کے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ابتدائی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردی کو ہر صورت شکست دیں گے، اچھا ہوتا اگر اپوزیشن کے دوست بھی اہم اجلاس میں شرکت کرتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں، سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کے لیے ناسور بن چکی ہے، ہم اس کا حل نکال کر آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *