Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
190 ملین پاؤنڈ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

190 ملین پاؤنڈ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دیں۔بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ این سی اے سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ واضح کرتا ہے، نیشنل کرائم ایجنسی حکام کو شاملِ تفتیش بھی نہیں کیا گیا، استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے، مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک فیصلہ اور سزا معطل کیے جائیں۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ سزا معطلی کے بعد اپیل کی ہر سماعت میں موجود ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *