Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ن لیگ کے قائد میاںنوازشریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ن لیگ کے قائد میاںنوازشریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے سعودی عرب نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ نواز شریف طبیعت ناساز ہونے کے باعث سعودی عرب نہیں گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی ہے، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بڑے بھائی نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں۔ اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں، لیکن ان کے معالج نے انہیں ہوائی جہاز کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *