Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے، سردار ایاز صادق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے، سردار ایاز صادق

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔اسپیکرقومی اسمبلی سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کی طلبہ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، ایاز صادق نے قومی علاقائی،عالمی امورپرطلبہ کوپاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے، دنیا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی آگ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے، اس آگ سے ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔پاکستان متعدد بار افغان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شواہد دے چکا ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا،اعلیٰ امریکی عہدیداروں کو بھی تشویشناک صورتحال سے آگاہی دی گئی، دہشت گرد امریکہ کا افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ استعمال کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بہادر سکیورٹی فورسز دہشتگردی سے نبردآزما ہیں۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انہوں نے امریکی طلبہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے طویل عرصے تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بتدریج آگے بڑھ رہی ہے، بطورکسٹوڈین آف ہاؤس ایوان کو ہمیشہ غیرجانبداری سے چلایا ہے، اپوزیشن کو حکومت سے زیادہ ٹائم دیا، پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر ایک قدم آگے بڑھ کر فیصلہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے اصل چہرے کو نہیں دیکھا جاتا،پاکستان کے حقیقی تشخص کا پتہ ادھر آ کر چلتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *