Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک بھرکی مساجد میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک بھرکی مساجد میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے

اسلام آباد: ملک بھرکی مساجد میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے۔رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ آج اختتام پذیر ہو جائے گا، ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں افراد آج اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔فیصل مسجد اور اسلام آباد کی دیگر مساجد میں بھی اعتکاف کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، فیصل مسجد میں 600 سے زائد افراد اعتکاف بیٹھیں گے۔اعتکاف بیٹھنے والوں کے لئے فیصل مسجد کے احاطے میں سٹال لگا دیے گئے ہیں، فیصل مسجد میں آخری عشرے میں قیام اللیل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔کراچی کی مساجد میں بھی آج جمعہ کو بعد نماز عصر مسلمان10 روزہ اعتکاف کے لئے بیٹھیں گے جوشوال کا چاند نظرآتے ہی اپنا اعتکاف مکمل کرکے مساجد سے باہر آ جائیں گے۔ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،معتکفین کیلئے سحروا فطار کا بھی بندو بست کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *