Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ

جدہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلاوی نے وزیراعظم کو ائیر پورٹ پر رخصت کیا، وزیراعظم نے 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا،وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزرا بھی شامل تھے۔وزیراعظم نے دورے کے دوران سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں،دورے کامقصدپاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل تھا۔وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اورمختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، اس ملاقات میں وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پربھی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری اور اقتصادی امورکی ٹاسک فورس کے سربراہ سے بھی ملاقات کی، اس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *