Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرمپ انتظامیہ نے لاکھوں تارکین کی قانونی حیثیت ختم کر دی ، امریکا چھوڑنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرمپ انتظامیہ نے لاکھوں تارکین کی قانونی حیثیت ختم کر دی ، امریکا چھوڑنے کا حکم

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں 24 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔امریکی خبر ایجنسی کے مطابق اس فیصلے کا نشانہ کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے شہری بنیں گے، جو سابق صدر جو بائیڈن کی امیگریشن اسکیم کے تحت امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔یہ فیصلہ منگل کو جاری کیے جانے والے صدارتی حکم نامے کے تحت نافذ ہو گا، اور وفاقی رجسٹر میں شائع ہونے کے 30 دن بعد متاثرہ افراد قانونی تحفظ سے محروم ہو جائیں گے۔امیگریشن امور پر کام کرنے والی تنظیم ویلکم یو ایس نے متاثرہ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر امیگریشن وکیل سے رجوع کریں تاکہ ملک میں رہنے کے لیے کوئی قانونی راستہ تلاش کیا جا سکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *