Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا وزراء کے غیر حاضر رہنے پر وزیر اعظم کو خط – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا وزراء کے غیر حاضر رہنے پر وزیر اعظم کو خط

اسلام آباد: پارلیمنٹ سے وفاقی وزراء کے غیر حاضر رہنے کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کو خط۔ لکھ دیا ۔ خط کے متن میں غلام مصطفیٰ شاہ نے لکھا کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی غیر حاضری کو تشویش ناک مسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ بھی دیا۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزراء کی غیر حاضری سے اہم نوعیت کے عوامی مسائل پر بات نہ ہو سکی، وزراء کی غیر موجودگی کا معاملہ فوری حل طلب ہے۔سید غلام مصطفیٰ شاہ نے خط میں مزید کہا کہ قومی وسائل کے استعمال کے باوجود وزراء کی عدم دلچسپی سے ایوان کی کارروائی کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا، آئین کے تحت اراکین کے سوالات کے جواب دینا کابینہ کی مجموعی ذمہ داری ہے، وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *