Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈیرہ غازی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈیرہ غازی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا

ڈیرہ غازی خان : پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا گیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر 20 سے 25 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے راکٹ لانچرز اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔پولیس ترجمان نےبتایا کہ چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے الرٹ اہلکاروں نے زبردست مزاحمت اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی سے دہشتگرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *