Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ 11 مارچ کی مذمت کے لیے امن واک کا انعقاد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ 11 مارچ کی مذمت کے لیے امن واک کا انعقاد

اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے امن واک کا قیام کیا گیا۔امن واک کا قیام قائد اعظم یونیورسٹی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ اف سائیکالوجی کے زیر اہتمام کیا گیا، امن واک میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بڑی تعداد شریک رہی۔اس موقع پر طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر 11 مارچ یوم سیاہ اور ہم متحد ہیں جیسے نعرے درج تھے، شرکاء کی جانب سے اس موقع پر قومی یکجہتی اور ہم اہنگی پر زور دیا گیا۔ طلبہ میں بلوچستان میں جاری دہشت گرد کاروائیوں اور ان کی سہولت کاری میں ملوث افراد کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ واک کے شرکا نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *