Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسرائیلی بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ، جبالیہ کا علاقہ خالی کرنیکا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسرائیلی بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ، جبالیہ کا علاقہ خالی کرنیکا حکم

غزہ: اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، بمباری کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت مزید 30 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک ہفتے میں 270 بچے شہید ہو گئے جبکہ حالیہ حملوں میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد ہزاروں تباہ حال فلسطینی دوبارہ بے گھر ہو گئے ہیں۔ادھر حماس نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *