Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ ، بنکاک میں عمارتیں زمین بوس ، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ ، بنکاک میں عمارتیں زمین بوس ، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے

میانمار میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ اور چین تک محسوس کئے گئے۔میانمار کے وسطی حصے میں مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں عمارتیں گر گئیں جس کے ملبے تلے 43 افراد دب گئے۔بنکاک میں سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں جس کے بعد میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کر دی گئیں، جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ چین کے ارضیاتی مرکز نے یونان میں زلزلے کی شدت 7.9 بتائی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بنکاک اور دیگر شہروں میں عمارتیں ہلتی ہوئی دکھائی دیں، جبکہ لوگ گھبرا کر سڑکوں پر بھاگنے لگے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *