Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈاکٹر یاسمین راشد کی تین مقدمات میں ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پرخارج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈاکٹر یاسمین راشد کی تین مقدمات میں ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پرخارج

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹریاسمین راشد کی تین مقدمات میں ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں۔اے ٹی سی کےجج منظرعلی گل نےضمانت بعد ازگرفتاری پرسماعت کی،درخواست گذار نےموقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گےہیں،جلاؤگھیراؤ سےکوئی تعلق نہیں ہے،عدالت ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرے دوران سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد کےوکیل نےتین مقدمات میں ضمانتیں واپس لینے کی استدعاکی۔عدالت نےتینوں مقدمات میں ضمانتیں واپس لینےکی بنیاد پرمسترد کیں،تھانہ شادمان، عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس کے باہرگاڑی جلانے کےمقدمےمیں ضمانتیں خارج کیں جبکہ عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت پر دلائل طلب کرلیے۔عدالت نے سماعت دس اپریل تک ملتوی کردی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *