Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں بسوںکی آمد و رفت پر پابندی عائد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں بسوںکی آمد و رفت پر پابندی عائد

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدو رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ژوب، کچھی اور ضلع موسیٰ خیل کے ڈپٹی کمشنرز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ضلع ژوب میں کوئٹہ سے ڈی آئی خان کی طرف آنے جانے والی مسافر بسیں اور کوچز شام 6 سے صبح پانچ بجے تک سفر نہیں کر سکیں گی۔ضلع کچھی بولان کی حدود میں تاحکم ثانی پبلک ٹرانسپورٹ اور تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کا داخلہ شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک نہیں ہو سکے گا۔ سبی سے کوئٹہ جانے والی ٹرانسپورٹ کو ناڑی بینک، جبکہ کوئٹہ سے سبی جانے والی ٹریفک کو کولپور کے مقام پر صبح پانچ بجے تک روک دیا جائے گا۔ضلع موسی خیل کی حدود میں تا حکم ثانی این 70 پر ہرقسم کی پبلک پرائیویٹ ٹرانسپورٹ، چھوٹی بڑی گاڑیوں کا شام 6 بجے سے صبح 5 بجے تک داخلہبند رہے گا، لورالائی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی تمام ٹرانسپورٹ کو ان اوقات میں گنگری کے مقام پر روک دیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *