Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، سلمان اکرم راجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جو لوگ تحریک انصاف میں آج ہیں وہ اس کو خوش قسمتی سمجھتے ہیں وہ بانی پی ٹی آئی سے بددیانتی یا بے وفائی نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ قانون کےمطابق بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہمارا حق ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی کشمکش نہیں، بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ ہر دفعہ ان کا نام شامل ہو، بانی پی ٹی آئی ہم سے مشاورت کرتے ہیں اور ہمیں بتاتے ہیں کس سے ملنا چاہتے ہیں۔بابراعوان کا نام میں نے نہیں نکالا،ان کا نام اگلے ہفتے کی لسٹ میں شامل نہیں تھا، جیل کے معاملات چودھری ظہیرعباس ایڈووکیٹ، فوجداری مقدمات سلمان صفدرجبکہ آئینی نوعیت کے معاملات کے حوالے سے میں بھی شامل ہوں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی پرفارمنس ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں کہ تبدیل کیا جارہا،علی امین گنڈاپورکا عہدہ مستحکم ہے، بانی پی ٹی آئی کا اعتماد ان کو حاصل ہے۔جے یوآئی سے ہماری اتحاد کی خواہش موجود ہے، بڑی حد تک ہم اس اتحاد کی جانب بڑھ چکے ہیں، بہت بڑا اتحاد بن رہا ہے جو سامنے آجائے گا،بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایت ہے کہ جے یو آئی سے گفتگو جاری رکھی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *