Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بانی پی ٹی آئی کو نہیں، قائل ان کو کیا جائے جن سے بات کرنی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بانی پی ٹی آئی کو نہیں، قائل ان کو کیا جائے جن سے بات کرنی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تو پہلے ہی سے قائل ہیں، قائل انھیں کیا جائے جن سے بات کرنی ہے۔ اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ جس کی بھی اڈیالہ جیل تک رسائی ہوتی ہے وہ اپنی اہمیت بنانے کےلیے نیا شوشا چھوڑ دیتا ہے۔ ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لیے پھرتا ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تو پہلے سے ہی قائل ہیں اور چھت پر کھڑے ہو کر ڈیڑھ سال سے دہائی دے رہے ہیں، اس طرح کے بیانات پی ٹی آئی کے اندرونی جھگڑوں کا شاخسانہ ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کسی کو نہ بانی پی ٹی آئی سے ہمدردی ہے نہ پارٹی سے ہمدردی ہے، ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لیے پھرتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *