Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت: مسلمانوں کی کھربوں روپے کی املاک ہڑپنے کا منصوبہ‘ متنازع ’وقف ترمیمی بل‘منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت: مسلمانوں کی کھربوں روپے کی املاک ہڑپنے کا منصوبہ‘ متنازع ’وقف ترمیمی بل‘منظور

نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں روپے کی وقف املاک کو ہڑپنے کے لیے ہندو انتہا پسند مودی حکومت نے ’وقف ترمیمی بل‘ لوک سبھا سے منظور کروا لیا۔بھارتی لوک سبھا نے متنازع ’وقف ترمیمی بل‘ منظور کر لیا جس کی کانگریس ارکان کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔مسلم مخالف متنازع بل کو آج ہی ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کیا جائےگا جہاں بل کی منظوری کےلیے 236 اراکین میں سے119اراکین کی حمایت درکارہوگی۔ کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے وقف ترمیمی بل کو آئین پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا مودی حکومت ملک کو کھائی میں گھسیٹ رہی ہے جب کہ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بل کی کاپی پھاڑ ڈالی اور کہا وہ گاندھی کی طرح وقف بل کو پھاڑتےہیں، وقف بل آرٹیکل 25، 26 کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔وقف ترمیمی بل 2025 کی متنازع ترامیم میں غیر مسلم کو وقف بورڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بنانے، ریاستی حکومتوں کو اپنے وقف بورڈ میں کم از کم 2 غیر مسلم ارکان شامل کرنے اور ضلعی کلیکٹر کو متنازع جائیدادوں پر فیصلہ دینے کا اختیار دینا شامل ہیں۔لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کا مقصد مسلمانوں کو پسماندہ کرنا اور ان کے جائیداد کے حقوق کو غصب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اتحادیوں کا آئین پر یہ حملہ مسلمانوں پر حملہ ہے، بل مستقبل میں دوسری برادریوں کو نشانہ بنانے کی بھی مثال بنے گا۔اس حوالے سے ردعمل دیتےہوئے ریاست تامل ناڈوکے وزیراعلیٰ اورڈی ایم کے رہنما ایم کےاسٹالن نے بل کی شدید مذمت کی اور وقف ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکااعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ تامل ناڈو ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ڈی ایم کے وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں جائےگی، ترمیمی بل وقف بورڈ کی خود مختاری کے خلاف ہے، اس سے اقلیتی مسلم آبادی کو خطرہ لاحق ہے۔دوسری جانب آل انڈیا مسلم پرسونل لا بورڈ کی جانب سے بل کے خلاف آندھرا پردیش میں دھرنا دیا جا رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *