Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
علی امین گنڈاپور سکیورٹی کمیٹی کے اندرکچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

علی امین گنڈاپور سکیورٹی کمیٹی کے اندرکچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سکیورٹی کمیٹی کے اندر کچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں۔گورنر نے کہا کہ علی امین گنڈاپورنے نیشنل سکیورٹی کونسل میں افغانستان کی بات بھی نہیں کی، اب وزیراعلیٰ افغانستان وفد لے کر جانے کی بات کر رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 4اپریل کو صوبائی سیشن میں بہت سی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی،ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر حکومت اسپیکر کے ذریعے سیشن بلاتی ہے، اس مرتبہ گورنر کو زحمت دینے کی کوشش کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ صوبائی حکومت کے اسپیکر سے اجلاس بلانے پر تحفظات ہیں، ہم تو کہتے رہے ہیں کہ انہوں نے صوبے کو لوٹ لیا ہے، اب تو حکومت کے اپنے بھی کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوئی کہتا ہے گندم کھا گئے کوئی کہتا ہے نوکریاں فروخت کر دیں، ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی وزیراعلیٰ کے ذاتی ترجمان بنے ہوئے ہیں، کل اعظم سواتی نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو استعفیٰ دینے کا کہا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلے اپنے اندر اتحاد پیدا کریں پھر وفاقی حکومت کے خلاف مہم چلائیں، متحدہ کی طرح پی ٹی آئی کے بھی دو حصے ایک اسلام آباد ایک خیبرپختونخوا ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *