Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو پیدا نہیں کیا،ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لا رہے ہیں،ٹرمپ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو پیدا نہیں کیا،ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لا رہے ہیں،ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پیدا نہیں کیا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی گزشتہ نااہل قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، ٹیرف دوا کے طور پر کام کر کر رہا ہے ، کسی چیز کودرست کرنے کیلئے دوا لینا پڑتی ہے، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لارہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل کئے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے، ٹیرف کے حوالے سے یورپی اور ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی ٹیرف کے بعد ایشیائی اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف اسٹاک مارکیٹس میں شدید گراوٹ دیکھی گئی ہے جس سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *