Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب کے عوام کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنا میرا مشن ہے، مریم نواز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب کے عوام کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنا میرا مشن ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے۔صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند پنجاب ویژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے، فیلڈ اسپتال کے ذریعے علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، پنجاب میں 1250 مراکز صحت کو جدید کلینک میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بڑے سرکاری اسپتالوں میں علاج، ٹیسٹس اور مفت ادویات کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ عوام کو ان کے گھروں پر ادویات کی فراہمی کا نظام بھی فعال کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہ کہ ہیلتھ کلینک میں عوام کو بنیادی مراکز صحت کی نسبت بہتر سہولتیں دستیاب ہیں، پنجاب میں پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال جلدفعال ہوجائے گا جبکہ سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بھی جلدفعال ہوجائے گا۔اس کے علاوہ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام اورٹرانسپلانٹ کارڈ بھی متعارف کرائے ہیں جو بچوں اور پیچیدہ مریضوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ عالمی یوم صحت ہیلتھ ایشوز پر رائے عامہ اور فیصلہ سازوں کی توجہ مبذول کراتا ہے، انہوں نے کہا کہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال،پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے،عالمی یوم صحت اچھی صحت کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیوں سے صحت اور معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *