Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پیکا قانون کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کو رہا کردیا گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پیکا قانون کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کو رہا کردیا گیا

کراچی: پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار صحافی فرحان ملک کو رہا کردیا گیا۔ کراچی کی مقامی عدالت نے آج ضمانت منظور کی تھی۔کراچی میں سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو پیکا ایکٹ کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل معیز جعفری ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے۔ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ثبوت نہیں ملا۔اسکرین شارٹ پرمقدمہ نہیں بنتا۔عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اس قبل عدالت نے 3 اپریل کو کیس کی سماعت میں ایف آئی اے کودوبارہ نوٹس جاری کیا تھا۔ فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ اور غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمات درج ہیں۔فرحان ملک کو ایف آئی اے نے 20 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *