Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مائنز اینڈ منرل بل عمران خان کی رہائی سے مشروط کرنا مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے: اختیار ولی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مائنز اینڈ منرل بل عمران خان کی رہائی سے مشروط کرنا مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے: اختیار ولی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر برائے خیبرپختونخوا امور اختیارولی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل بل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی سے مشروط کرنا مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔اپنے بیان میں اختیارولی کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل میں کرپشن سے متعلق وائٹ پیپر جاری کریں گے اورخیبرپختونخوا میں کون کون مال بنارہا ہے سب سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوام دشمن پالیسیوں کو پروان چڑھایا، پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں ملک میں انتشار ہو، پاکستان دیوالیہ ہوجائے لیکن ملکی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ مائنز اینڈ منرل بل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی سے مشروط کرنا مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بھونڈی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اختیار ولی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواریوں نے ہمیشہ بلیک میلنگ کی سیاست کی، خیبرپختونخوا حکومت کو عوام دشمن پالیسیاں ترک کرنا ہوں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *