Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل ایمنہ اردوان کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی جہاں وہ چوتھی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی تین روزہ تقریب میں شرکت کریں گی اس فورم کا عنوان “منقسم دنیا میں سفارتی روابط کی بحالی” ہوگا اور اس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، ممتاز سفارتکار، رائے عامہ کے لیڈرز اور اہم شخصیات شریک ہوں گی ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خصوصی خطاب کی دعوت دی ہے اس کے علاوہ ایمنہ اردوان کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اعزاز میں ایک خصوصی ثقافتی تقریب “اناطولیہ” بھی منعقد کی جائے گی ایمنہ اردوان نے کہا کہ انہیں مریم نوازشریف کی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت سے بے حد خوشی ہوگی اور انہیں امید ہے کہ مریم نوازشریف اس کانفرنس میں میزبانی کا شرف ضرور عطا کریں گی ترک وزارت خارجہ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی اے ڈی ایف 2025 میں شرکت گرانقدر ثابت ہوگی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اناطولیہ کانفرنس کے دوران اے ڈی ایف لیڈرز پینلز میں شرکت کریں گی اور وہ اے ڈی ایف ٹاکس اور اے ڈی ایف راؤنڈز کا بھی حصہ ہوں گی اس موقع پر مریم نوازشریف منقسم دنیا میں مستقبل کی تشکیل اور علم سے تبدیلی کی طاقت کے عنوان سے خصوصی خطاب کریں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *