Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا

پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرنے پارٹی رہنماؤں کو صلح کے لیے آمادہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،اسدقیصر،عاطف خان اور شہرام ترکئی سے گفتگو ہوئی جس میں علی امین گنڈاپور دیگرپارٹی رہنماؤں سےاختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ اسدقیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی ، علی امین گنڈاپور نے معاملات سلجھانے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بڑی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اس کا مطلب نہیں کہ ٹوٹ پھوٹ ہوگئی، پارٹی رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ اختلافات سے مسائل بڑھیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب عاطف خان نے کہا کہ میں، اسد قیصر اور شہرام ترکئی علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *