Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دس ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے پلان طلب کر لیا: حنیف عباسی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دس ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے پلان طلب کر لیا: حنیف عباسی

لاہور: وزیرریلوےحنیف عباسی نے کہا ہے کہ دس ٹرینوں کوآؤٹ سورس کرنےکےلیےپلان طلب کرلیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے کے حوالے سے ہم نے ٹارگٹ طے کیے ہیں، فریٹ ٹرینوں کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے، مسافرٹرینوں کا ریونیو بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،جعفرایکسپریس پرجدید اسلحہ استعمال ہوا، دہشت گرد سیٹلائٹ کے ذریعے افغانستان میں رابطےمیں تھے، پاکستان پہلا ملک ہےجہاں ہرکوئی ویزے کے بغیر آجاتا ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جوغیرملکی غیرقانونی ہوگا اسےنکالیں گے، جعفرایکسپریس پر حملے کے روز ایک جماعت نے شادیانے بجائے، دہشت گرد جس کھڈ میں بھی ہوا اسے ماریں گے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری مخالف جماعت کے رہنما جن کو منانےجا رہے ہیں، وہ نہیں مان رہے، جوکام دشمن نہیں کرسکا وہ ان لوگوں نےکیا، نومئی کو شہدا کا مذاق اڑایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوےکے14سکول آؤٹ سورس کر رہے ہیں جبکہ 8 ہسپتالوں سےمتعلق روڈ شو منعقد کیا جائےگا، دس ٹرینوں کوآؤٹ سورس کرنے کے لیے پلان طلب کرلیا ہے، ریلوے کے تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ اور دیگر اقدامات سے سالانہ ڈیڑھ ارب کی بچت ہوگی، ریلوے کو ایک منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *