Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ، رابطہ سڑکیں بند ، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ، رابطہ سڑکیں بند ، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل

پشاور: اپر چترال کے علاقے موڑکھو میں واقع گہت گول نالے میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔برف پگھلنے کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں نالے کے اطراف کھڑی فصلوں اور متعدد رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ خطرے کے پیش نظر مقامی آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ادھر دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں شدید طغیانی کے باعث پشاور چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی، جس کے باعث سیاحوں اور مسافروں کی گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *