Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایک اور خوشخبری‘ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایک اور خوشخبری‘ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی،نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کااطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کیلئےہو گا،لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔حکومت نے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی تھی،نیپرا اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل سماعت کی تھی۔دوسری جانب شہرقائد کے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے،کے الیکٹرک نے فروری کے فیول چارجز کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی 16 اپریل کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے لیے بھی درخواست نیپرا کو دی گئی ہے،کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کہا ہے کہ سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *