Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 20 کارکنان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 20 کارکنان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 20 کارکنان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سالار کاکڑ سمیت 20 کارکنان کو شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، پولیس کی جانب سے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ سالار خان کاکڑ کی شناخت پریڈ کسنے کی ہے؟وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک شخص جس نے ایم این اے کا الیکشن لڑا ہو اور اس کو شناخت پریڈ کے لیے بھیجا گیا، اب پراسیکیوشن کہہ رہی ہے کہ سالار خان کاکڑ یہ نہیں ہے کوئی اور ہے۔پی ٹی آئی کے 20 کارکن 26 نومبر احتجاج پر تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں شناخت پریڈ پر تھے، سالار کاکڑ سمیت تمام 20 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *