Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سانحہ نو مئی ، ملزمان پر19 اپریل کو فرد جرم عائد ہو گی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سانحہ نو مئی ، ملزمان پر19 اپریل کو فرد جرم عائد ہو گی

راولپنڈی:سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں ملزمان پر19 اپریل کو فرد جرم عائد ہو گی۔سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں وکلاء صفائی اور پراسیکیوٹر عدالت پہنچے۔شیخ رشید، بابر اعوان، میجر طاہر صادق، واثق قیوم، صداقت عباسی، عمر ایوب اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر پولیس کی طرف سے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے چالان کی کاپیاں اور ریکارڈ بھی عدالت میں پہنچانے کے بعد ملزمان میں تقسیم کیا گیا۔دس مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کئے جا سکے ہیں، جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور آئندہ سماعت پر کیسز کے چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *