Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا، عبدالقادر پٹیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ یہودیوں کی کُل آبادی جتنے ہمارے پاس مولوی ہیں مگر دعائیں قبول نہیں ہورہیں، صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین پر بحث کے دوران پیپلزپارٹی کے عبد القادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسی لاکھ یہودی ہیں اتنے تو ہمارے پاس مولوی ہیں لیکن دعا قبول نہیں ہورہی ہے، کیا ہم اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں، اگر ابابیلیں آ بھی گئی ہیں تو وہ ہمیں ہی ماریں گی۔ قادر پٹیل نے کہا کہ اس ہاؤس میں اسرائیل کے حق میں تقریر ہوئی اور اسما حدید نے تقریر کی کہ اسرائیل کو تسلیم کرو، اس جماعت نے اپنے ایم این اے سے باز پرس نہیں کی جس کا مطلب ہے کہ یہ پالیسی میٹر تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی جماعت ہے جس نے ایک یہودی کیلئے مہم چلائی۔ بھٹو صاحب گرفتار ہوئے تو پوری اسلامی دنیا کہہ رہی تھی ان کو پھانسی نہ دو۔ او آئی سی قابل عمل بلانی ہوتو پھر بھٹو کی طرح پھانسی بھی لگتی ہے اس لیے سوچ سمجھ کر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے کہا تھا کہ نیند میں بھی کشمیر و فلسطین پر دھوکہ نہیں کھا سکتے۔قادر پٹیل نے کہا کہ آج اسرائیل اور امریکی قانون ساز ایک بندے کو مانگ رہے ہیں، جس طرح کے حالات ہیں وہ جیل میں بند شخص کو لے بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کینالز کے مسئلے پر ہم نے قرارداد جمع کرائی تو آپ شور کر رہے تھے، آپ اس دن بھی شور کرتے رہے اور ہماری بات نہیں مانی، انہوں نے کاغذ لہرایا کہ فلاں نے نہروں کی منظوری دی جبکہ ان کو پتہ ہی کہ اس فورم کا کام ہی نہیں منظوری دینا۔قادر پٹیل نے کہا کہ صدارتی خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کینالز کی کھل کر مخالفت کی۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں بات کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بائیکاٹ کردیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *