Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندرپار پاکستانیوں پر فخر ہے، شہباز شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندرپار پاکستانیوں پر فخر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر پہلی مرتبہ ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہار مسرت کیا۔ اور انہوں نے مارچ میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر پہنچنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر مجموعی طور پر 28 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 37.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات اوورسیز پاکستانیوں کی لگن، جذبے اور ملکی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔ اور ترسیلات زر کی ریکارڈ سطح اوورسیز پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دن رات محنت اور لگن سے کام کر کے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ اور ترسیلات زر سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے۔ اور حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *