Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی، پاکستان کی اقتصادی پرواز میں شریک پائلٹ بن گیا!احسن اقبال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی، پاکستان کی اقتصادی پرواز میں شریک پائلٹ بن گیا!احسن اقبال

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے “اُڑان پاکستان” کی معاون قیادت کراچی کے صنعتکاروں اور تاجروں کے حوالے کر دی۔ یہ تاریخی اقدام پاکستان کو 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اُڑان پاکستان کو ایک انقلابی اقتصادی لائحۂ عمل قرار دیا جو معیشت کو کم ویلیو برآمدات سے ہائی ویلیو برآمدات کی طرف، بکھری کاوشوں سے مربوط اصلاحات کی طرف، اور ردعمل پر مبنی طرزِ حکمرانی سے پیشگی منصوبہ بندی کی طرف لے جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات مطلوبہ معیار پر پوری نہیں اُتر رہیں۔ انہوں نے پیداوار، معیار اور تنوع میں فوری اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب کے دوران وفاقی وزیر نے اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پروڈکٹیویٹی اینڈ کوالٹی انیشی ایٹو (NPQI) کا آغاز، جس کے تحت فیکٹری سطح پر تشخیص، SME کی ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور قومی سطح پر سرٹیفکیشن و میٹرو لوجی سسٹمز متعارف کرائے جائیں گے۔ KCCI کے اشتراک سے کراچی ایکسپورٹ کمپلائنس اینڈ انوویشن سینٹر قائم کیا جائے گا تاکہ برآمدکنندگان کو یورپی یونین گرین ڈیل، لیبر و ماحولیاتی معیارات اور ڈیجیٹل ٹریس ایبلیٹی جیسے ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سرٹیفکیشن، ESG کمپلائنس اور ڈیجیٹل ٹریڈ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی تیاری اور پاکستان انوویشن فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق ڈیجیٹل انڈسٹریل کوریڈورز کے قیام کا منصوبہ بنا یا جائے گا۔ ایک ملین نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ جیسے جدید شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ KCCI کو ڈیٹا پر مبنی حل تیار کرنے میں شراکت کی دعوت، تاکہ لاجسٹکس، انرجی ایفیشنسی، پورٹ آپریشنز اور SME کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔ اختتامی کلمات میں وزیر منصوبہ بندی نے پبلک پرائیویٹ اشتراک کے نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اُڑان پاکستان بزنس کونسل کے قیام کی تجویز دی، جس میں KCCI بانی رکن ہو، تاکہ اصلاحات پر عملدرآمد، سرمایہ کاری روڈمیپ کی تیاری اور بیرون ملک پاکستانیوں سے روابط کو فروغ دیا جا سکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *