Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی وفد نے عمران خان سے متعلق کوئی بات نہیں کی ، ایاز صادق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی وفد نے عمران خان سے متعلق کوئی بات نہیں کی ، ایاز صادق

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایاز صادق نے کہا کہ امریکی وفد نے کہا کہ ہمارا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک اسپیکر نے غزہ معاملے پرکانفرنس کا انعقاد کیا، ترک اسمبلی کے اسپیکر نے مدعو کیا، کانفرنس میں شرکت کیلئے جاؤنگا، کانفرنس میں غزہ کے مظلوم عوام کیلئے آواز اٹھاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ، بحثیت اسلامی ملک ہم اپنا وہ کردار ادا نہیں کر رہے جو کرنا چاہئے، پیپلز پارٹی نے کینال معاملے پر منگل کو سنی اتحاد کونسل نے جمعرات کو قرارداد جمع کرائی۔ پیپلز پارٹی کی قرارداد پر اپنا تحریری نوٹ لکھ دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *