اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی۔
عدالت کا بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم

Leave a Reply