Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب کرلیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے 10 ہزار مزید پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت کے معاملے پر وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ذرائع کے مطابق عازمین جمع شدہ درخواستوں کے تحت پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرحج کرسکیں گے۔ پالیسی کی خلاف ورزی یا غلط بیانی پر نجی حج کمپنی نااہل قرار دے دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اب نجی حج اسکیم کے تحت ساڑھے 12 ہزار کے بجائے ساڑھے 22 ہزار افراد حج کرسکیں گے۔ رواں برس1 لاکھ 79 ہزار 210 کے بجائے1 لاکھ 12 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں گے، ملکی تاریخ میں پہلی بار 67 ہزار عازمین فریضہ حج ادا نہیں کرسکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حکومت 77 ہزار پاکستانی عازمین میں سے صرف 10 ہزار کیلئے رعایت حاصل کرسکی، نجی حج اسکیم کے تحت 67 ہزار 105 پاکستانی فریضہ حج سے محروم رہ جائیں گے۔ نجی حج اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 پاکستانی عازمین میں سے تقریباً 22500 حج کرسکیں گے۔ حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 میں سے نصف 89605 سرکاری اور اتنے ہی نجی اسکیم کیلیے مختص ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب سے رابطے کر کے 10 ہزار عازمین کیلئے اجازت لی، نجی حج آپریٹرز کی معاہدے کیخلاف ورزی اور مقررہ تاریخ تک حج واجبات جمع نہیں کراسکے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نجی حج کوٹہ استعمال نہ کرنے کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنائی، کمیٹی نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ کابینہ ڈویژن کو بھجوا دی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے معاہدے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے اختلافات سے معاملے نے سنگین صورت اختیار کی، پرائیویٹ حج آپریٹرز کے معاہدے پر عمل نہ کرنے کے سبب67 ہزار پاکستانی عازمین حج سے محروم رہ جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *