Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت: سائن بورڈز پر اردو زبان کے استعمال کیخلاف درخواست مسترد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت: سائن بورڈز پر اردو زبان کے استعمال کیخلاف درخواست مسترد

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے سائن بورڈ پر اردو زبان کے استعمال کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ممبئی ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست مہاراشٹرا میں میونسپل کونسل کے نام والے بورڈ پر اردو کے استعمال کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی اور ممبئی ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔عدالت نے کہا کہ علاقے میں اردو بولنے والے ہیں تو سرکاری زبان مراٹھی کے ساتھ اردو کے سائن بورڈ میں کوئی حرج نہیں ہے۔سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے دوران سماعت کہا کہ اردو زبان رابطے کا مؤثر ذریعہ ہے، اردو سے دوستی کریں، اردو بھارت میں نئی نہیں، اردو نے یہیں جنم لیا ، یہیں پلی بڑھی اور فروغ پائی ہے، اردو سمیت ساری زبانوں سے دوستی کریں۔واضح رہے کہ خاتون کی جانب سے میونسپل کونسل کے نام والے بورڈ پر مراٹھی کے ساتھ اردو کے استعمال کو چیلنج کیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *