Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جڑواں شہروں و دیگر علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی کا الرٹ جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جڑواں شہروں و دیگر علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی کا الرٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این ای او سی نے جاری الرٹ میں بتایا کہ 18 اور 19 اپریل کو شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری کر دی۔الرٹ کے مطابق اٹک، چکوال، گجرات اور جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی تھی، جبکہ اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ڈان نیوز کے مطابق لنڈی کوتل اور بالائی علاقوں کاغان ویلی میں بھی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی۔خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے نے موٹر بہہ گئی تھی۔اسی طرح ملک کے بالائی علاقے کاغان ویلی میں بھی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی، جس کے بعد بالائی علاقوں موسم سرد ہوگیا تھا۔ادھر، سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا کہ کوہاٹ، مردان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *