راولپنڈی: جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے علیمہ خانم، نورین خان اور عظمیٰ خانم کو بھائی سے پولیس وین میں منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا ، عمر ایواب ، ملک احمد بھچر اور قاسم نیازی کو بھی حراست میں لے لیا۔پولیس نے گرفتاری سے قبل تمام افراد کو ورانٹ گرفتاری دکھائے، گرفتار کیے گیے تمام افراد کو قیدی وین منتقل کرکے تھانے لے جایا جارہا ہے۔
عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت 7افراد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار

Leave a Reply