Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسلام آباد کے علاوہ پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔راولپنڈی، لاہور، تلہ گنگ، رینالہ خورد، حسن ابدال، فیروزوالہ، باغ ، وادی نیلم، مردان، دیر بالا، ہری پور، خان پور، ٹیکسلا اور چنیوٹ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبر، شرقپور، پنڈ دادن خان، فیصل آباد، گلگت بلتستان ، نوشہرہ ،چارسدہ، کوہاٹ اور خوشاب میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ،گہرائی 94 کلومیٹر تھی۔ زلزلےکا مرکز افغانستان اور تاجکستان بارڈر تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *