Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغان مہاجرین کو عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغان مہاجرین کو عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

کابل: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے افغان رہنماوں سے ملاقاتوں کے بعد پریس کانفرنس کی جس دوران ان کا کہناتھا کہ عبوری وزیر خارجہ سے مہاجرین سے متعلق 4اصولی فیصلے ہوئے، افغان مہاجرین کو عزت واحترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، دونوں ملک اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے نائب عبوری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم سے افغان ٹرانزٹ گڈز میں تیزی آ سکتی ہے، اس سسٹم سے دونوں اطراف فائدہ ہو گا، 30جون 2025 کو ٹرانزٹ ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم فعال ہو جائے گا، ایف بی آر اور کسٹمز کے ساتھی ساتھ ہیں،ایف بی آر عملدرآمد کرے گا، صرف این ایل سی کافی نہیں،مزید 2 کمپنیاں بھی شامل کردی ہیں۔اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ 3کمپنیاں ہوں گی تو پھر مقابلہ ہو گا،بچت بھی ہو گی، کافی عرصے سے ٹرانزٹ گڈز کیلئے انشورنس گارنٹی کی تجویز تھی، آئندہ بینک گارنٹی کے بجائے اے پلس پلس انشورنس کمپنیوں کی گارنٹی قبول کریں گے،افغانستان چاہتا تھا کراس اسٹفنگ سہولت ایک ماہ میں 500 سے شروع کی جائے، 30جون 2025 سے کراس اسٹفنگ پر عملدرآمد طے کر لیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *